ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اسپورٹس / موصل:دولت اسلامیہ کے علاقے سے انخلا کی کوشش کے دوران درجنوں شہری ہلاک

موصل:دولت اسلامیہ کے علاقے سے انخلا کی کوشش کے دوران درجنوں شہری ہلاک

Mon, 05 Jun 2017 14:41:53  SO Admin   S.O. News Service

بغداد،4جون(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)موصل میں دولت اسلامیہ کے زیر کنٹرول علاقے سے بڑی تعداد میں لوگ بھاگ رہے ہیں۔عراق کے شہر موصل میں درجنوں شہریوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔یہ لوگ اس وقت ہلاک ہوئے جب وہ جنگجو تنظیم دولت اسلامیہ کے قبضے والے علاقے سے بھاگ رہے تھے۔ایک اہلکار نے زنجیلی ضلعے کی گلیوں میں مردوں، عورتوں اور بچوں کی لاشیں دیکھی ہیں۔

ابھی یہ واضح نہیں کہ یہ لوگ کس طرح مرے تاہم امریکہ کے ایک امدادی کارکن کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دولت اسلامیہ کے جنگجو بھاگنے والے شہریوں کو گولی مار کر ہلاک کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ عراقی فوج نے گذشتہ سال اکتوبر میں موصول کو واپس حاصل کرنے کے لیے بڑا آپریشن شروع کیا تھا۔عراقی فوج کو امریکہ کی قیادت والی اتحادی افواج کی فضائی نگرانی اور زمینی تعاون حاصل ہے۔بہرحال حالیہ رپورٹ کے متعلق عراقی حکام نے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

سنیچر کو زنجیلی کی گلیوں میں لاشیں دیکھی ہیں۔ یہ ان تین اضلاع میں سے ایک ہیں جو ابھی تک دولت اسلامیہ کے قبضے میں ہے۔فری برما رینجرز کے امدادی کارکن داوے یوبانک نے خبررساں ادارے کو بتایا: 'دو دنوں سے دولت اسلامیہ (کے جنگجو)اس علاقے سے راہ فرار اختیار کرنے والے لوگوں کو مار رہے ہیں۔مارچ میں امریکی فوج نے اعتراف کیا تھا کہ دولت اسلامیہ سے برسرپیکار ایک طیارے نے موصل کے مغرب میں ایک علاقے کو نشانہ بنایا تھا جس میں مبینہ طور پر درجنوں شہری مارے گئے تھے۔عراق کا شمالی شہر موصول سنہ 2014میں دولت اسلامیہ کے جنگجوؤں کے قبضے میں آگیا تھا اور وہ ان کا آخری شہری گڑھ ہے۔

کہا جاتا ہے کہ اب وہاں کوئی سو دو سو جنگجو ہی بچے ہیں جبکہ ساڑھے چار لاکھ شہری وہاں رہ رہے اور آپریشن کی ابتدا سے ابھی تک وہاں سے تقریبا چھ لاکھ شہری نقل مکانی کر چکے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق نینوہ صوبے میں آپریشن کی ابتدا سے اب تک دو ہزار سے زیادہ افراد ہلاک جبکہ ڈیڑھ ہزار سے زیادہ زخمی ہو چکے ہیں۔ایک امریکی جنرل کے مطابق اس لڑائی میں ابھی تک 774عراقی فوجی ہلاک اور ساڑھے چار ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔


Share: